قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان: زمینی تنازعہ پرفائرنگ، دو افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کے تحصیل غلام خان میں دو گروپوں کے درمیان زمینی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ شیرخیل اور بوری خیل گروپوں کے مابین ہوا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل غلام خان میں دو فریقوں کے درمیان دیرینہ زمینی تنازعہ پر خونریز جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک فریق کی جانب سے دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زمین حد بندی تنازعہ پر فائرنگ، ضلع خیبرکے دو افراد قتل 

ضلع خیبر میں ایک اور اراضی تنازعہ، تصادم میں 4 افراد زخمی 

خیبر کے بعد وانا میں اراضی تنازعہ پر قبائل کے درمیان مسلح تصادم

جاں بحق افراد میں یوسف خان ولد شامیدار خان اور رحمت اللہ ولد مرزاعلی خان شامل ہیں اور زخمیوں میں برکت خان ولد عادات خان، رحمت خان ولد عمل خان، فضل ولد اصل دین، افسر خان ولد گلادار خان، کریم اللہ ولد رحیم خان شامل ہیں۔تمام جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تحصیلدار غلام خان غنی الرحمن اور تحصیلدار میرانشاہ مفید عالم نے موقع پر پہنچ کر دونوں قومیں کے ساتھ جرگہ کیا اور تین دن فائر بندی کا ٹائم لیا جس کے بعد مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button