قومی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن خلوص و محبت سے منایا گیا
ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا، اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن آج (10 مئی) کو خلوص و محبت سے منایا گیا۔
اس دن کو منانے کا مقصد ‘ماں’ کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پر ‘مدرز ڈے’ یعنی ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جس میں بچے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس وقت ‘ماں تجھے سلام’، مدرز ڈے، مدرز ڈے اسپیشل ہیش ٹیگز بھی ٹاپ ٹرینڈز ہیں۔