قومی

الکوحل 40 فیصد ہو تو شراب حلال ہے۔ مفتی عبدالقوی

پاکستان تحریک انصاف کے علماء ونگ کے سربراہ مفتی عبدالقوی نے شراب کے استعمال کو حلال قرار دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ایسے تمام مشروبات جن میں 40 فیصد سے کم الکوحل ہوتا سارے مسلمانوں کے لئے جائز تھے۔

یہی نہیں بلکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر الکوحل معدنیات سے حاصل کی گئی ہے تو اس کی 100 فیصد مقدار بھی حلال ہے، استدلال ان کا یہ ہے کہ اگر ہمارے علما کرام کے تمباکو والے پان حلال ہیں تو پھر آج کے مشروبات بھی حلال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مفتی عبدالقوی اب حریم شاہ کے ساتھ۔۔۔؟

عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

ضمانت خارج ہونے پر مفتی عبدالقوی عدالت سے فرار

قابل ذکر امر یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق بیئر میں ساڑھے 4، وائن میں 11 اعشاریہ 6 فیصد جبکہ شراب میں 37 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ 2016 میں عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والے ہائی پروفائل کیس ”قندیل بلوچ قتل” میں مفتی عبداقوی نامزد ملزم تھے۔

2017 میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں توسیع نہ ہونے پر ان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا تاہم بعد میں ملتان کی ایک عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button