خیبر پختونخوا

ٹانک، ڈوبنے والے 12 سالہ بچے کے والد کیلئے ایک لاکھ روپے کی امداد

ٹانک زام کے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہارنے والے 12سالہ بچے ابوبکر کی ناگہانی وفات پر آئی جی ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈرساؤتھ نے تعزیت کا اظہار تعزیت کیا اور آئی جی ایف سی ساؤتھ کی جانب سے بچے کے والد کو ایک لاکھ روپے کی نقد مالی امداد دی گئی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق 5 مئی کو ٹانک سٹی کے علاقہ چوئیہ نالہ کے مقام پر 12سالہ بچہ ابوبکر ولد سکندر گر کر ڈوب گیا تھا۔

بچے کو بچانے کے لئے پاک آرمی، انتظامیہ اور شہریوں کی مشترکہ کوششوں سے ریسکو آپریشن کیا گیا اور کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد رات کے اندھیرے میں ابوبکر نامی معصوم بچے کو پانی سے باہر نکال لیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

بچے کی نا گہانی موت پر آئی جی ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کی طرف سے بچے کے والد کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا اور آئی جی ایف سی ساؤتھ کی جانب سے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کے توسط سے ایف سی حکام نے بچے کے گھر پر جا کر ایک لاکھ روپے نقد مالی امداد بچے کے والد کے حوالے کی۔

اس موقع پر بچے کے ولد سکندر نے مالی تعاو ن اور اظہار تعزیت کرنے پر آئی جی ایف سی ساؤتھ اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے دعاء کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button