مردان میں کورونا کے وار جاری، مزید دو افراد جاں بحق
مردان میں کورونا وائرس سے مزید دوافراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مردان میں اب تک کرووناوائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11ہوگئی۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان حضرت علی نے بتایا کہ جاں بحق دوافراد میں سے ایک شخص محمد حیات سکنہ پٹ بابا تخت بھائی کے رہائشی کا کروناوائرس کا ٹیسٹ چند دن پہلے پازیٹیو آیاتھا اور مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا اور کوروناوائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گیا اور متوفی کی اپنے آبائی قبرستان میں ہدایات کے مطابق تدفین کی گئی۔ ا
نہوں نے کہا کہ دوسرا شخص سعادت خان سکنہ کوروغ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے اور وہاں پر فوت ہوگئے تھےجبکہ متوفی کاکوروناوائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ رزلٹ ابھی نہیں آیاتھا لیکن مشتبہ ہونے کی وجہ سے اس کی تدفین بھی ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ہدایات کے مطابق کی گئی-
ضلعی انتظامیہ کےمطابق مردان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11ہوگئی جبکہ اب تک کوروناوائرس سےکل متاثرہ افرادکی تعداد 192 تک پہنچ چکی ہیں۔