خیبر پختونخوا

مردان میں کورونا سے نویں ہلاکت، کے پی پولیس کا پہلا جوان بھی دم توڑ گیا

مردان کے علاقے منگاہ میں کورونا سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق منگاہ کا رہائشی مراد علی کورونا سے جاں بحق ہوگیا جس کا ایک ہفتہ پہلے ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔

55 سالہ شخص مردان میڈیکل کمپلیکس میں آئسولیشن میں زیر علاج تھا، جاں بحق شخص چارسدہ میں ضلعدار تھے
مراد علی کے ساتھ مردان ضلع میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کورونا سے خیبر پختونخواہ پولیس کا پہلا جوان جاں بحق ہوگیا۔ نوشہرہ پولیس کا جوان فہیم عمر 36 سال پشاور میں کورونا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔کئی دنوں سے پشاور میں زیر علاج تھا۔ کانسٹیبل بم ڈسپوزبل یونٹ نوشہرہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھاجبکہ چارسدہ کا رہائشی تھا۔

کانسٹیبل کا جسد خاکی چارسدہ روانہ کر دی گئی ہے جہاں پر ضلعی انتظامیہ اور چارسدہ پولیس آخری رسومات ادا کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button