قومی

ملک بھر میں ڈاکٹرز سمیت 444 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر، 10 جاں بحق

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج پر مامور فرنٹ لائن پر موجود ہیلتھ پروفیشنلز بھی اس خطرناک مرض کا شکار ہو رہے ہیں اور ملک بھر میں اب تک ڈاکٹرز سمیت 444 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق متاثر ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز سے یہ وائرس ان سے رابطے میں رہنے والوں میں بھی منتقل ہوا ہے۔

سب سے زیادہ سندھ میں 3 ڈاکٹرز، گلگت بلتستان 2، پنجاب 2 جبکہ بلوچستان، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں ایک ایک ڈاکٹر فرائض کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں وائرس کا نشانہ بننے والے ہیلتھ پروفیشنلز میں 18 ڈاکٹرز 10 نرسز اور 13 دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں، اسلام آباد میں متاثرہ 41 ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز اسلام آباد کے ہسپتالوں میں تعینات تھے جن سے رابطے میں رہنے والے 180 افراد کی نشاندہی ہوئی ہے اور انہیں فوری طور پر قرنطینہ کیا گیا ہے اور ان کی جانچ کے لیے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

ان نمونوں میں سے 172 افراد کے نمونوں کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے 10 افراد میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جبکہ 8 نمونوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ 34 ہیلتھ وکرز ایسے ہیں جو اپنے گھروں یا دیگر جگہوں پر آئسولیٹ ہیں، دو ہیلتھ پروفیشنلز ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے، 4 ہیلتھ پروفیشنلز کی صحت بہتر ہونے کے بعد انہیں ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ ایک ہیلتھ ورکر جاں بحق بھی ہوا ہے۔

وزارت قومی صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وباء سے اب تک 216 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں، اسی طرح 67 نرسسز اور 161 طبی عملہ کے اراکین بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

اس بارے مزید پڑھیں:

پشاور کے ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان میں 90 ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کا شکار

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر کورونا وائرس سے جاں بحق

کورونا سے جاں بحق پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید سول ایوارڈ کیلئے نامزد

طبی عملے میں سب سے زیادہ 38 افراد خیبر پختونخوا میں جبکہ سندھ میں 33، پنجاب 23، بلوچستان 35، گلگت بلتستان 16، اسلام آباد میں 13 اور آزاد کشمیر میں تین افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا محکمہ صحت نے طبی عملے کے تیزی سے کورونا وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے، رپورٹ کے مطابق اب تک 103 ہیلتھ ورکرز میں وبائی مرض کی تشخیص ہو چکی ہے۔

پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں کا صحت عملہ بھی کورونا کا شکار ہے، سٹاف کے 24 کیسز کے ساتھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال سب زیادہ سے متاثر ہے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے متاثر طبی عملے کی تعداد 14 اور خیبر ٹیچنگ میں 15 ہو گئی ہے، طبی عملے کے 583 کلوز کانٹیکٹ افراد کی نشاندہی پر 407 افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے جن میں 45 مثبت آئے۔

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق اب تک 20 صحت اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈاکٹر جاوید کورونا کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button