قبائلی اضلاع

منیر اورکزئی کے بھائیوں، بھتیجوں اور پی ایس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس میں مبتلا ضلع کرم سے جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کے دو بھائیوں اور دو بھتیجوں کے علاوہ ان کے پرسنل سیکرٹری (پی ایس) کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔

منیر اور کزئی کے بھتیجے عرفان اللہ کے مطابق چار روز قبل منیر خان اورکزئی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا تھا جس کے بعد ان کے خاندان کے تمام افراد کا ٹسٹ کیا گیا اور آج رزلٹ آنے پر پتہ چلا کہ منیر خان اورکزئی کے گھر کے چار افراد اور ان کے پرسنل سیکرٹری لاھور خان کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو ہے۔

گھر کے جن چار افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے ان میں منیر اور کزئی کے بڑے بھائی حاجی افضل خان اور چھوٹے بھائی ڈاکٹر فضل الرحمان بھی شامل ہیں جو کہ ڈی جی ہیلتھ آفس میں ڈپٹی ڈائیریکٹر ہیں۔

ایم این اے منیر خان اور کزئی کے بھتیجے عرفان اللہ کے مطابق اس کا اور اس کے بھائی تحسین اللہ کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا ہے، منیر خان اورکزئی اور ڈاکٹر فضل الرحمان ایچ ایم سی ہسپتال پشاور اور باقی مریض گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

یاد رہے کہ 25 اپریل کو رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کے علاوہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

فوکل پرسن وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مطابق طبیعیت کی خرابی کی باعث کامران بنگش ہسپتال گئے جہاں ڈاکٹرز نے ممکنہ کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا تھا۔

اسی روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں تین فیمیل ہاوس آفیسرز بھی کورونا سے متاثر ہوئی تھیں۔ ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق دو کا رپورٹ پازیٹیو آیا جبکہ ایک کا ریجیکٹڈ دوبارہ بھجوا دیا گیا تھا۔

دوسری جانب قبل کامران بنگش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پر ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو تمام کے تمام نیگٹیو آئے تھے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کامران بنگش نے گھر پر آئسولیشن اختیار کر رکھی ہے جب کہ ان کے خاندان کے 11 قریبی افراد کے نمونے لیے گیے تھے۔

کامران بنگش نے اہلخانہ کے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے فوٹوگرافر کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، عوام سماجی دوری اختیار کریں کیونکہ وباء سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button