قومی

چین سے خریدے گئے طبی سامان کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

چین سے خریدے گئے حفاظتی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لے کر نیواسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور این ڈی آر ایم ایف کے سربراہ ندیم احمد نے سامان وصول کیا، خریدے گئے طبی سامان میں 159 وینٹی لیٹرز، 15 ایکسرے مشین، 200 تھرمل گنز شامل ہیں، ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے ذاتی حفاظتی اشیاء بھی منگوائی گئیں، 2 لاکھ 90 ہزار سرجیکل ماسک اور 15 ہزار حفاظتی سوٹ بھی سامان میں شامل ہیں، 30 ہزار دستانوں کے جوڑے اور 5 ہزار حفاظتی عینکیں بھی خریدی گئیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئندہ چند روز میں مزید سامان پاکستان پہنچے گا، پاکستان یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

سربراہ این ڈی آر ایف ایم ندیم احمد نے بتایا ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مزید سامان منگوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 10 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا جس میں وینٹی لیٹرز، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں، پی آئی اے کا ایک طیارہ چند روز قبل بھی چین سے امدادی سامان لے کر پہنچا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button