خیبر پختونخوا

کورونا میں مبتلا کامران بنگش کے اہلخانہ کے تمام افراد کا ٹیسٹ منفی آگیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوان محمود خان کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کے خاندان کے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ دو روز قبل کامران بنگش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کامران بنگش نے گھر پر آئسولیشن اختیار کر رکھی ہے جب کہ ان کے خاندان کے 11 قریبی افراد کے نمونے لیے گیے تھے۔

کامران بنگش نے اپنے بیان میں بتایا کہ اہلخانہ کے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے فوٹوگرافر کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، عوام سماجی دوری اختیار کریں کیونکہ وبا سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اتوار کو مزید 5 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 98 ہوگئی۔ صوبائی وزارت صحت کے مطابق پشاور میں 4 اور سوات میں ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوا۔

گزشتہ روز صوبے میں مزید 71 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1864 ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 515 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button