خیبر پختونخوا

لوئر دیر، کورونا وائرس سے متاثرہ افغان مہاجر دم توڑ گیا

ضلع دیر لوئر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افغان مہاجر محمد شکور چل بسا جس کے ساتھ ضلع میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی، 391 مشتبہ مریضوں میں سے 272 کے ٹیسٹ رپورٹس نیگیٹو جبکہ 21 متاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی ڈی ایچ او وفوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد علی روغانی کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افغان مہاجر کیمپ نمبر دو سے تعلق رکھنے والے محمد شکو ر جن کی عمر تقریباً 80 سال تھی، گذشتہ شام کے ٹی ایچ پشاور میں چل بسے جن کی میت ایس او پی کے تحت لائی گئی اور ضلعی انتظامیہ کی جاری پروٹوکول کے تحت تدفین کی گئی۔

ان کے مطابق متوفی شخص کے 23 کانٹیکٹس سے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں جن کے رزلٹس آنا باقی ہیں، اسی طرح لعل قلعہ قر نطینہ سنٹر کے سات افراد کے رزلٹس موصول ہوئے ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق ضلع میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 391 ہو گئی ہے جن میں 272 مریضوں کے رزلٹس منفی جبکہ 43 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 77 مریضوں کے لیبارٹری ٹسٹ آنا باقی ہیں، ضلع میں اب تک کورونا وائر س سے 21 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور، کورونا وائرس کا شکار افغان مہاجر جاں بحق

"افغان مہاجرین کا اس لاک ڈاؤن میں پوچھنے والا کوئی نہیں”

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مقدس مہینے میں کورونا وباء کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا کریں اور گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں اور مساجد میں نماز تراویح اور نماز جمعہ میں سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھیں۔

یاد رہے کہ 17 اپریل کو ضلع دیر لوئر میں 65 سالہ ایک اور شخص اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار گیا تھا جس کے ساتھ ضلع میں جاں افراد کی تعداد پانچ ہو گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button