خیبر پختونخوا

آرمی چیف کی ہدایت، معذور اور غرباء میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

جاوید آرائیں سے

چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے ایف سی ساؤتھ کے توسط سے ٹانک کے معذور اور غرباء افراد میں راشن تقسیم کر دیا گیا۔

شہریوں نے پاک آرمی اور فرنٹئیر کور ساؤتھ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محاذ جنگ ہو یا قدرتی آفات پاک فوج نے نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور کبھی بھی اپنی غیور عوام کو مایوس نہیں کیا کیونکہ قوم کا اعتماد ہی پاک فوج کا سرمایہ حیات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں اپنی عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے، کرونا وائرس کی وباء، جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاک فوج نے اپنی عوام کو پیغام دیا ہے کہ کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کے خلاف لڑنا ہے، ایک طرف پاک فوج اپنی عوام کو کرونا کی وباء سے بچانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف پاک فوج دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ان کے گھروں کی دہلیز پر راشن پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔

ٹی این این کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح ٹانک میں بھی چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر ڈگری کالج ٹانک میں معذور، دیہاڑی دار طبقہ، بیواؤں، یتیموں اور غرباء خاندانوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے راشن تقسیم کیا گیا، راشن کی تقسیم کے دوران معذور اور غریب افراد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے مشکل کی ہرگھڑی میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہے بلکہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران پاک فوج اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں فرنٹ لائن پر موجود اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button