خیبر پختونخوا

مردان، چھری کے وار سے بہن کو موت کی نیند سلانے والا ملزم گرفتار

مردان پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران اپنی بہن کو موت کی نیند سلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ تھانہ گڑھی کپورہ گمبت سے تعلق رکھنے والے مدعی مقدمہ یاسر اللّٰہ ولد سعید اللّہ نے اپنی بیوی مسماة (ز) دختر بنارس کے چھری کے وار سے قتل ہونے کی رپورٹ برخلاف ملزمان سید اکبر، شہریار پسران بنارس ساکنان گمبت درج کی۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ملزم شہریارتک رسائی حاصل کرکے اسے گرفتارکرلیا جس نے دوران سرسری انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے وجہ عناد تنازعہ مستورات بیان کیا۔

 

قاتل کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ اس واقعہ کے دوسرے شریک واردات نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button