خیبر پختونخوا

متحدہ عرب امارات سے 250 مسافر پشاور پہنچ گئے

پی آئی اے کی خصوصی پرواز متحدہ عرب امارات سے 250 مسافروں کو لے کر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ لینڈ کر گئی۔

ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے مسافروں کو ائیر پورٹ پر خوش آمدید کہا اور مسافروں کو ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے خصوصی تحائف دیئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مسافروں کو قرنطینہ سنٹر اور ہوٹل منتقل کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے شاہی بالا قرنطینہ سنٹر میں ان کا استقبال کیا، اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے آپریشن جزوی طور پر بحال

 کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا سخت مشکلات سے دوچار 

 دو سو افراد اور اسی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

افغانستان سے آنے  والے 23 پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

بیان کے مطابق قرنطینہ سنٹر میں مسافروں کو ہر قسم کی بنیادی ضروریات /سہولیات فراہم کی گئی ہیں، قرنطینہ سنٹر اور ہوٹل میں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور ٹیسٹ رپورٹ آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ 13 اپریل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ اس وقت تک 39748 پاکستانی بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر ہیں جنہیں 9 پروازوں سے لایا جائے گا، صوبوں نے ائیر پورٹ کھولنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے، ہم 14 اپریل سے شروع ہونے والے آپریشن میں زیادہ پاکستانیوں کو لا سکیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button