نوشہرہ ، عوض نور زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
نوشہرہ زیارت کاکا صاحب معصوم مقتولہ عوض نور زیادتی اور قتل کیس کے ملزم رفیق الوھاب کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج حناء خان نے خارج کر دی۔
استغاثہ کے مطابق معصوم مقتولہ عوض نور کے قتل کے مقدمہ کے ایک نامزد ملزم رفیق الوھاب نے بعدالت مسز حنا خان ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ کی عدالت میں ضمانت کی درخواست جمع کررکھی تھی۔
عدالت نے دونوں اطراف کے وکلا کے دلائل سنے کے بعد ملزم رفیق الوہاب کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ضمانت کی درخواست کی سماعت کے موقعہ پر عدالت میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
"بچی سے زیادتی انتقام لینے کیلئے کی”
نوشہرہ، 6 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم فرار
بنوں، 5 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
معصوم مقتولہ عوض نور کے والد اور رشتہ داران کے علاوہ زیارت کاکا صاحب سے تعلق رکھنے والے مشران کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔
معصوم مقتولہ عوض نور کی جانب سے ممتازقانون دان محمد اعجاز خان ایڈوکیٹ اور عزیز الدین کاکاخیل ایڈوکیٹ نے پیروائی کی۔
19جنوری 2020 کو زیارت کاکا صاحب کے محلہ پیرسچ میں سفاک قاتلوں نے سات سالہ عرض نور کو مدرسہ جاتے ہوئے آغواء کرکے مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر موت کے گھات اتار دیا تھا۔
سید عزیز الدین کاکاخیل ایڈوکیٹ کے مطابق معصوم عوض نور کے قتل کے مقدمہ کا ٹرائل پہلے ہی شروع ہوچکی ہے، کیس جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔