قومی

مطالبات کی منظوری تک ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند رکھنے کا اعلان

صدرآل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹورز سید عارف شاہ نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آج سے ملک بھر کے تمام  یوٹیلٹی سٹورز غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز سے آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹورز کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

صدر آل پاکستان ورکرز یوٹیلٹی سٹورز عارف شاہ کا کہنا تھا کہ تمام مطالبات منظور ہونے تک  ملک بھر کےاسٹورز نہیں کھولیں گے۔ عارف شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور ورکرز کو کورونا بحران میں کام کرنے پر اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ساتھ ہی ورکرز کے لیے حفاظتی سامان دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔

صدر آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹورز سید عارف شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان ہمارے مسائل کے حل کے فوری احکامات جاری کریں۔

آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورزکاروپویشن ضلع دیرلوئر کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورزکاروپویشن ضلع دیرلوئر کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مکمل ہڑتال کر کے تمام یوٹیلٹی سٹورزکو بند کردیا یوٹیلٹی سٹورز بند ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اور صارفین سستے داموں پر اشیاء خودونوش خدیدنے سے محروم رہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا کہنا تھا کہ بارہ سال ہم کنڑیکٹ اور ڈیلی ویجز کے بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور ان کا سالانہ انکرمنٹ بھی نہیں مل رہاہے جسکی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامناہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے کئی بار یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو مستقل کرانے کے اعلانات کئے لیکن اس کے باوجود ان کو مستقل نہیں کیا گیا یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین نے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے اس وقت تک ان حتجاج جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button