خیبر پختونخوا

نفیس آفریدی قوم کا اثاثہ، حکام امداد کریں۔ خائستہ رحمٰن

خیبر پختونخوا ریڈیو براڈکاسٹرز فورم کے صدر خائستہ رحمان نے کہا ہے کہ نامور ریڈیو براڈکاسٹر اور شاعر و ادیب نفیس آفریدی قوم کا اثاثہ ہیں، محکمہ اطلاعات اور محکمہ ثقافت کے حکام فوری طور پر ان کو تمام تر سہولیات فراہم کریں۔

واضح رہے کہ نفیس آفریدی 2 سال سے کینسر میں مبتلا ہیں، مالی حالت خراب ہونے کے باعث ان کی حالت دن بہ دن ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

میڈیا کو جاری ایک بیان میں خائستہ رحمٰن کا کہنا تھا کہ شیر احمد عرف نفیس آفریدی نے پشتو زبان اور علاقائی ترقی میں اہم کرادر ادا کیا ہے لیکن کینسر کی بیماری کے باعث اب وہ سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

بیان کے مطابق نامور براڈ کاسٹر شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن اب وہ پشاور میں کرائے کے مکان میں انتہائی مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دو سال سے کینسر میں مبتلا نفیس آفریدی حکومتی عدم توجہی کا شکار

بیان میں کہا گیا کہ شوکت خانم ہسپتال نے مزید علاج مفت فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے اور اُن کو تین مہینے تک ادویات خود خریدنے کا مشورہ دیا ہے جو ان کے بس کا کام نہیں کیونکہ ایک مہینے کے لئے ایک ڈوز کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہے۔

بیان میں اپیل کی گئی کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان، گورنر خیبر پختونخواء، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا، محکمہ اطلاعات، موجودہ ایم این اے اور ایم پی ایز سے نفیس آفریدی کے علاج کیلئے مناسب بندوبست اور مالی معاونت کریں تاکہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو سکیں۔

نوٹ: امداد کے خواہشمند حضرات اس نمبر 03339207140 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button