قومی

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

(ویب ڈسک)چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے رمضان کے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ہے۔

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس متعلق مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِعصر دفتر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا جس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس متعلق ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہے کہ تمام زونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کونظرآئے گا اورپہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button