خیبر پختونخوا

مردان، کورونا وائرس سے ہلاکتیں چھ، نئے کیسز کی تعداد 121 ہو گئی

 

مردان کے علاقے منگاہ کا ایک اور شخص کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا جبکہ چار نئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ضلع میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 121 ہو گئی۔

ریسکیو ون ون ٹوٹو کے مطابق 58 سالہ سردار علی سی ایم ایچ کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھا، متوفی کی موت کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی کورونا ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے جسدِ خاکی جناز گاہ پہنچا دی جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور بعدازاں لواحقین کی موجودگی میں مرنے والے شخص کو آبائی قبرستان میں دفنا دیا گیا۔

پیر کے روز بھی مردان میں کورونا وائرس سے ایک اور خاتون جاں بحق ہوئی تھی۔ ڈی سی مردان کے مطابق گلی باغ کی رہائشی 50 سالہ نبینہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ڈی سی کے مطابق مرحومہ میڈیکل کمپلکس میں زیرعلاج تھی۔

واضح رہے کہ مردان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 18 مارچ کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی دو ہلاکتیں ہوئی تھیں جن میں سے ایک مردان کے علاقے منگا درگئی سے تعلق رکھنے والا سعادت خان جبکہ دوسرا سفید ڈھیری پشاور میں رہائش پذیر 36 سالہ جوان شامل تھے۔

مردان میں اب تک 755 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 121 پازیٹیو، 430 نیگیٹو اور 216 کے رزلٹ ابھی نہیں آئے۔ اب تک 267 کرونا وائرس کے مشتبہ اور متاثرہ افراد قرنطینہ سنٹراور آئسولیشن وارڈز سے صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں جن میں غیرملکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ سعادت خان سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعادت خان مرحوم کا بیٹا، بیٹی اور بہو صحتیاب

لوئر دیر کا قصائی کورونا وائرس کے مالی متاثرین کو سستا گوشت دے گا

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button