قبائلی اضلاع

بازارذخہ خیل کے لیے بجلی گریڈ منظور، جگہ کا تعین بھی کرلیا گیا

 

ضلع خیبر کے دورافتادہ علاقے بازار ذخہ خیل کے لئے وفاقی وزیر نورالحق قادری کے خصوصی دلچسپی و کاوشوں اور سابقہ صوبائی امیدوار پی کے 105الحاج شیرمت خان افریدی کے کاوشوں سے بجلی گریڈ منظور ہوچکا ہے جس کے لئے ایکسئین خیبر ارشاد نے بازار زخہ خیل کا دورہ کیا اور گریڈ سٹیشن کے تعمیر کے لئے جگہ کا تعین کیا گیا۔
اس دوران توحید اسلام تنظیم کے امیر خان محمد آفریدی،سابقہ صوبائی امیدوار پی کے 105 حاجی شیرمت خان افریدی، وفاقی وزیر نورالحق قادری کے پرسنل سیکرٹری حاجی حمید اللہ آفریدی، ملک زادہ عبد القدیر اور حاجی جمال آفریدی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایکسئین خیبر ارشاد نے کہاکہ وفاقی وزیر نورالحق قادری کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب نے ضلع خیبر بازار ذخہ خیل کے لئے بجلی گریڈ کی منظوری دی ہے اور اس حوالے سے بازار ذخہ خیل میں جگہ کا تعین کیا گیا اور بہت جلد اس پر کام شروع ہوگا اور علاقے میں ترقی آئیگی۔
اس موقع پر موجود توحید اسلام تنظیم کے امیر خان محمد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس گریڈ کی منظوری پر وہ وفاقی وزیر نورالحق قادری کا شکریہ ادا کرتا ہے اور اس گریڈ کی تعمیر سے بازار ذخہ خیل میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اورعلاقے میں ترقی آئیگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button