خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا، مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق 19 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا، نوشہرہ اور لکی مروت میں مختلف حادثات و واقعات کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق دیربالا میں سوزوکی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق نو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ دیربالا کے علاقہ داروڑہ میں میں پیش آیا جبکہ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت مبارک احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

اسی طرح سوات ملم جبہ میں گل میرہ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

ادھر نوشہرہ کے علاقہ مصری بانڈہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے زخمی شخص اور جاں بحق شخص کو DHQاسپتال منتقل کردیا، جان بحق شخص کی شناخت ابراہیم سکنہ نندرک اور زخمی شخص کی شناخت زمین خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق وجہ عناد پرانی دشمنی ہے، پولیس نے زخمی شخص زمین خان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے ملزمان، روح الامین، عابد اور خالد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

دوسری جانب لکی مروت کے علاقے کوٹلہ جعفر میں دو بچے پانی کے جوہڑ میں ڈوب گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشیں جوہڑ سے نکالیں۔

ڈوبنے والے بچوں میں دو سالہ عبداللہ اور تین سالہ نمرہ شامل ہیں اور دونوں بچے آپس میں بہن بھائی ہیں۔

پولیس کے مطابق بچے گھر کے ساتھ بنے بارانی پانی کے جوہڑ کے قریب کھیل رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے جوہڑ میں گر گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button