خیبر پختونخوا

نوشہرہ، خاتون اے سی کے گن مینوں کا سبزی فروش کو مرغا بنا کر تشدد

نوشہرہ تحصیل جہانگیرہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے گن مینوں نے غریب سبزی فروش کو مرغا بنا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پرنٹ اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے فوری ایکشن لے لیا اور واقعے کی شفاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔

منور خان نامی متاثرہ فرد کا کہنا تھا کہ نوشہرہ پولیس نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، لاک ڈاون میں سبزی فروخت کرنے کی اجازت کے باوجود اسے بدترین انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ غریب سبزی فروش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا جہاں اس نے اپنے جسم پر تشدد کے نشانات دکھائے۔

نوشہرہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار کا AC جہانگیرہ کے گن مین کا اکوڑہ میں سبزی فروش پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کاحکم۔

انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث ہونے پر پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button