خیبر پختونخوا
تھرمل گنز چوری میں محکمہ صحت کے ملازمین ملوث نکلے
پشاور پولیس نے ڈائریکٹریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز سے تھرمل گنز چوری میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ کینٹ ڈویژن پولیس کے مطابق گرفتارملزمان محکمہ صحت کے ملازمین ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے سٹور سے کورونا وائرس کی خاطر خریدے گئے تھرمل گن چوری کئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اس سے پہلے ماسک، تھرمامیٹر اور سٹور سے گلوز بھی چوری کئے تھے۔
پولیس کے مطابق چوری کیے گئے تھرمل گنز کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے۔ پولیس نے ملزمان سے مسروقہ سامان فروختگی کے عوض تین لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد کرلی۔
ایس پی کینٹ تصور اقبال کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔