مردان میں کورونا سے متاثرہ خاتون جاں بحق ہوگئی
مردان میں کورونا وائرس سے ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ڈی سی مردان کے مطابق گلی باغ کی رہائشی 50 سالہ نبینہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ڈی سی کے مطابق مرحومہ میڈیکل کمپلکس میں زیرعلاج تھی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔
ڈی سی نے بتایا کہ خاتون جاں بحق ہونے سے مردان ضلع میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔
گزشتہ روز بھی مردان میں بھی کورونا وائرس نے ایک اور شخص کی جان لی تھی جس کی تصدیق مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جاویداقبال نے کی۔
18 مارچ کو کوروناوائرس سے پہلا شخص 69سالہ سعادت خان کی موت کے بعد مردان میں اب تک 755ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 109پازیٹیو،430نیگیٹو اور216کے رزلٹ ابھی نہیں آئیں۔ اب تک 267وکروناوائرس کے مشتبہ اور متاثرہ افراد قرنطینہ سنٹراور آئسولیشن وارڈز سے صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جن میں غیرملکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ سعادت خان سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔