خیبر پختونخوا

‘مزدوروں کو جہیز کے علاوہ معذوری اور ڈیتھ پنشن دیں گے’

خیبر پختوںخوا حکومت نے مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے لیبر ڈپارٹمنٹ میں کمپلینٹ سیل اور ہر ضلع میں فیسلی ٹیشن سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈائریکٹریٹ آف لیبر کے ورکرز ایجوکیشن ونگ اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے لیے ہر ضلع میں فیسلٹیشن سنٹر قائم کریں گے، لیبر ڈپارٹمنٹ میں کمپلینت سیل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مزدوروں کے لئے حکومت کی مقرر کردہ کم سے کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، کم سے کم اجرت کو یقینی بنانے کے لئے مزدور کی تنخواہ بذریعہ بینک کرنے کا سوچ رہے ہیں، سرکاری محکمے بھی اپنے پراجیکٹس ملازمین کو حکومت کے مقرر کردہ اجرت کے مطابق تنخواہ ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹس مائنز، ہوٹل اور کمرشل پلازوں کے ورکروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ بھٹہ خشت، کوئلہ مائنز اور دیگر ورکرز کی رجسٹریشن کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئلہ کی کانیں یا مزدوروں کا قبرستان؟

شانگلہ سوگوار، درہ آدم خیل حادثہ کے تینوں مزدور جاں بحق

سندھ حکومت نے شانگلہ کے 10 ہزار مزدوروں سے منہ موڑ لیا

کورونا وائرس نے باڑہ کے دیہاڑی دار مزدوروں کو کیسے متاثر کیا؟

وزیر محنت کے مطابق مالک کی طرف سے ڈیتھ معاوضہ 3 لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپےکرنے کے لیے قانون سازی ہو گی، رجسٹرڈ مزدوروں کو جہیز، ڈیتھ گرانٹس کے علاوہ معذوری پینشن اور ڈیتھ پنشن دیں گے۔

شوکے یوسفزئی نے کہا کہ سی این جی، پیٹرول پمپس اور دکانوں میں ناپ تول نظام کو شفاف بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعلی محمود خان کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، ‘وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ صوبے کے مزدوروں کی بھلائی ہو۔’

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button