خیبر پختونخوا

لوئر دیر، ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، ضلع میں تعداد 30 ہو گئی

لوئر دیر میں ایک اور شخص میں کورونا کی تصديق ہو گئی جس کے ساتھ ضلع میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ تحصیل منڈا میں پازیٹیو کیس آنے والے شخص کا تعلق کراچی سے ہے، 5 جاں بحق افراد سمیت ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 30 جبکہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 17 اپریل کو دیر لوئر میں 65 سالہ ایک اور شخص اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار گیا جس کے ساتھ ضلع میں جاں افراد کی تعداد پانچ ہو گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ تیمرگرہ ہسپتال سے اپر دیر کے ایک مریض کو نازک حالت کے پیش نظر ایل آر ایچ پشاور منتقل جبکہ 14 دن کا دورانیہ پورا کرنے والے 87 افراد کا قرنطینہ آج ختم کردیا گیا۔

ڈاکٹر ارشاد کے مطابق ضلع کے مختلف قرنطینہ سنٹرز میں کل 75 افراد مقیم ہیں، آئسولیشن وارڈز میں کل 10 افراد زیر علاج ہیں، ضلع بھر میں ابھی تک 256 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 182 مریض کلیئر جبکہ 44 مریضوں کے رزلٹس آنا باقی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے موصولہ لسٹ میں 3399 افراد کو سکرین کیا گیا ہے، انٹری پوائنٹس پر مختلف ٹیموں نے 670 مزید افراد کو سکریننگ کے پراسس سے گزارا ہے۔

دوسری جانب تخت بھائی لیبر کالونی کا رہائشی نوجوان سلمان خان ولد فضل الرحیم مکمل صحت یاب ہو کر قرنطینہ سنٹر سے گھر منتقل ہوگئے۔

یاد رہے کہ سلمان 21 مارچ کو دوبئی سے وطن واپس آیا تھا، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے 21 اپریل کو قرنطینہ سنٹر مردان منتقل کردیا گیا تھا، گھر کو واپس لوٹے۔جس سے اس کے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک ملک بھر میں 145 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے 50 ہلاکتوں کے ساتھ خیبر پختونخوا سرفہرست جبکہ 48 اموات کے ساتھ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7741 تک جا پہنچی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button