خیبر پختونخوا

مردان، مرگی کا مریض 21 سالہ نوجوان نہانے کے دوران ڈوب گیا

مردان کے علاقے شیرگڑھ محلہ مہتمم صاحب کا رہاٸشی 21 سالہ نوجوان اکرام نہانے کے دوران شیرگڑھ خوڑ (نالے) میں ڈوب گیا۔

ڈوبنے والے نوجوان کے رشتہ داروں کے مطابق ڈوبنے والا نوجوان مرگی کا مریض تھا، ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب نوشہرہ دریاٸے کابل میں میاں عیسٰی جہانگیرہ کے ڈوبے ہوٸے دو بھاٸیوں سمیت 4 جوانوں کی نعشیں چھ روز گزر جانے کے باوجود نکالی نہ جا سکیں۔

اس حوالے سے ورثاء کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 نے آپریشن ختم کردیا ہے جس کے بعد وہ اپنی مدد آپ کے تحت نعشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈوبنے والوں کے ورثا اور ان کے دوستوں نے دریا کنارے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں لیکن تاحال کوٸی لاش نہ مل سکی، انہوں نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہےَ

یاد رہے کہ 12 اپریل کو نوشہرہ میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب دریائے کابل میں ایک بھائی کو بچانے کی کوشش میں دوسرا بھائی جبکہ دونوں کو بچانے کی کوشش میں مزید دو افراد ڈوب گئے تھے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق  ایک بھائی نہا رہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا جسے بچانے کیلئے دوسرا بھائی دریا میں کود پڑا تاہم اسے بھی ڈوبتا دیکھ کر دو مزید افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔

دوسری جانب دریائے سندھ کے کنارے دروزگئی نظام پور کے مقام پر 36 سالہ باریش نوجوان کی گولیوں سے چھنی نعش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو کسی اور جگہ گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور نعش دریا میں بھینک دی گئی، ڈاکٹروں کے مطابق نعش تین سے چار دن پرانی ہے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد عدالت کے حکم پر لاش  کو سرکاری قبرستان میں دفن کر دیا گیا جبکہ تھانہ نظام پور میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button