قومی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار روک دیا گیا

کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کریش کر رہی تھیں وہیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان تھا لیکن حکومتی اقدامات اور آئی ایم ایف سے ریلیف پیکیج کی منظوری کے بعد کاروبار میں زبردست چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 

گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری اور حکومت کی جانب سے شرح سود میں دو فیصد کمی کے باعث آج کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ایک موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈکس 1831 پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار 160 پر ٹریڈ کرتا رہا جب کہ 30 انڈکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روکا بھی گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کئی بار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی کے باعث کاروبار روکنا پڑا تھا جب کہ مسلسل مندی کے باعث کاروباری گھنٹے بھی کم کر دیئے گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button