قومی

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو رواں ہفتے واپس لانے کا فیصلہ

حکومت نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو رواں ہفتے وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا،  وطن واپسی پر مسافروں کو 7 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کرونا وائرس کے باعث افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر چیئرمین سیفران کمیٹی سینیٹر تاج آفریدی کے خط پر ایکشن لیا، عمران خان نے طورخم بارڈر پر قرنطینہ سینٹرز کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے چیرمین تاج آفریدی کو فون کیا اور کہا طورخم، چمن بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا۔

سنیٹر تاج آفریدی نے کہا کہ بارڈر پار پاکستانی مسافروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں:

 39748 پاکستانی بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر 

‘وطن واپس آنے والوں کو 14 روز قرنطینہ میں لازمی گزارنا ہوں گے’

خیال رہے گزشتہ روز سینیٹر تاج آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کے لئے خط لکھا تھا، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے طور خم اور چمن بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کی درخواست کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button