قومی

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو کیا خطرہ ہے؟

ورلڈ بینک نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ورلڈ بینک اپنی نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے پاکستان، بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے 8 ملکوں میں شرح ترقی 40 سال کی بدترین پستی پر جانے کا خدشہ ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق جنوبی ایشیاء کے ملکوں کی ترقی کی شرح 1 اعشاریہ 8 فیصد سے 2 اعشاریہ 8 فیصد ترک رہنے کا امکان ہے، کورونا وائرس کی وباء سے پہلے جنوبی ایشیا کی شرح ترقی 6 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی شرح ترقی ایک اعشاریہ پانچ فیصد سے دو اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے، کورونا وائرس کی وبا سے پہلے بھارت کی شرح ترقی 4 اعشاریہ 8 فیصد سے 5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

ورلڈبینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور مالدیپ میں معاشی بحران پیدا ہو سکتا ہے جبکہ سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش کی شرح ترقی میں بڑی کمی ہوگی، طویل لاک ڈان کی صورت میں پورے خطے کی معیشت سکڑ سکتی ہے اس لئے خطے کے ملک بیروزگاروں، کاروبار کے لیے مزید مالیاتی اقدامات کا اعلان کریں۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا پر اس کے منفی اثرات بڑھتے جارہے ہیں، سیاحتی سرگرمیاں معطل ہیں، ذرائع ترسیلات متاثر ہوئے ہیں جبکہ گارمنٹس کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے اور صارفین اور سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ جنوری میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں اور تاجروں/سرمایہ کاروں کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ایک ویڈیو پیغام میں تین اہم اعلانات کئے تھے، انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں شرح سود کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سٹیٹ بینک ایک سکیم جاری کر رہا ہے جس کے تحت جو بھی صنعتکار ایک نئی انڈسٹری لگائے گا اس کو دس کیلئے سات فیصد پر قرضہ ملے گا جبکہ تیسری چیز سٹیٹ بینک ایک اور سکیم کا اعلان کر رہا ہے کہ جو ہسپتال اس بیماری کے علاج کیلئے آلات درآمد کرے گا تو اسے تین فیصد شرح سود پر قرضہ ملے گا۔

اس کے علاوہ بھی حکومت کی جانب سے مختلف قسم کے اعلانات کئے جا رہے ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان پائی جانی والی بے چینی اور تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button