پاکستان میں اب تک کتنے وینٹی لیٹرز فعال کئے جا سکے ہیں؟
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے انجینئرنگ ادارے اب تک 150 کے لگ بھگ خراب وینٹی لیٹرکو فعال کر چکے ہیں، پرائویٹ ہسپتال میں اگر وینٹی لیٹر خراب ہے تو ہم وہ وینٹی لیٹر بالکل مفت فعال کریں گے صرف اس وعدے پر کہ کورونا کے مریض کو اگر ضرورت پڑے تو وینٹی لیٹر کی سہولت مفت دیں گے۔
فواد چوہدری نے جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں ٹیمیں بنا دی ہیں۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کار آمد بنا کر کورونا کے مریضوں کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ پاکستان میں 1000 سے زائد وینٹی لیٹر فنکشنل نہیں تھے اور خراب وینٹی لیٹر کی مرمت سمیت ٹیکنیکل ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کئی سرکاری اسپتالوں میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ وینٹیلیٹرز موجود ہیں لیکن اسے استعمال نہیں کرنا آتا، لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ ،پشاور میں ٹیمیں بنا دی ہیں جو عملے کو وینٹیلائزر آپریٹ کرنے کی مفت تربیت دیں گیں، ہاسپیٹلز کے انچارج صاحبان سے گزارش ہے اس سہولت سے استفادہ کریں۔
فواد چوہددی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستانی نوجوان انجینئرز مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اہم اقدامات کیے ہیں، وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس مینوفیکچرنگ سے پہلے لائسنسز کے عمل کا جلد آغاز ہوگا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے اپنے لوگوں میں خود اعتمادی پیدا کی۔
یہ بھی پڑھیں:
جاپان کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو 11 وینٹی لیٹرز کا عطیہ
پاکستان میں پہلی بار شہری کیجانب سے سرکاری ہسپتال کو وینٹی لیٹر کا عطیہ
ایل آر ایچ میں وینٹی لیٹرز کی خرابی، ایک سال میں 134 افراد کی موت کا موجب
فواد چوہدری کے مطابق کئی سرکاری ہسپتالوں میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ وینٹیلایزر موجود ہے لیکن اسے استعمال کرنا نہیں آتا، لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ٹیمیں بنا دی ہیں جو عملے کو وینٹیلائزر آپریٹ کرنے کی مفت تربیت دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انجینئرنگ ادارے اب تک 150کے لگ بھگ خراب وینٹیلیٹرز کو فعال کر چکے ہیں، پرائیویٹ ہسپتال میں اگر آپ کا وینٹیلیٹر خراب ہے تو آپ ہم آپ کا وینٹیلیٹر بالکل مفت فعال کریں گے صرف اس وعدے پر کہ آپ کرونا کے مریض کو اگر ضرورت پڑے تو ویینٹی لیٹر کی سہولت مفت دیں گے۔
وفاقی وزیر فواد چوہددی نے ہے کہ ڈریپ نے قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے جس کے بعد پاکستان اپنے وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس بنانے جا رہا ہے، انشاء اللّٰہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔
خیال رہے کہ آج بھی چین سے کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے مزید امدادی سامان پہنچا، پرواز پی کے 8852 آج امدادی سامان لے کر بیجنگ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی ہے۔