قومی

اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں پرعائد پابندی میں توسیع

 

حکومت نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پرعائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 21 اپریل تک ملک میں اندرون ملک اور اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے فلائٹ آپریشن پر 14 اپریل تک پابندی عائد کی گئی تھی۔

تاہم اس دوران بیرون ملک پھنے پاکستانیوں کو لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے مطابق 11 اپریل سے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو اسلام آباد کے علاوہ ملتان، لاہور اور پشاور بھی لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار 497 ہوچکی ہے جن میں سے 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button