خیبر پختونخوا

ملاکنڈ کے ڈی ایچ او بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

 

ملاکنڈ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وحید گل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وحید گل کاٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر وحید گل نے خود کو کورنٹائن کردیا۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وحید گل میں کورونا کے علامات ظاہر نہیں ہیں۔ ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ڈی ایچ او نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہے اور چل پھر سکتے ہیں لیکن ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود 14 دنوں کے لیے آئسولیٹ کردیا ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ گھروں میں رہے تاکہ اس بیماری سے بچ سکیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کام کے سلسلسے میں باہر جاتے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خار بٹ خیلہ کے رہائشی اسی سالہ احمد شاہ کاٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا ہے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button