قومی

بیرون ملک پھنسے پاکستانی، پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ

کورونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ، پی آئی اے کی امدادی پروازوں میں مزید ممالک کا اضافہ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 اپریل کو پی آئی اے کا طیارہ ڈنمارک جائے گا، 11 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز آذربائیجان کے شہر باکو سے 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی، 11 اپریل کو ہی پی آئی اے کی پرواز کوالالمپور ائیرپورٹ پر 16 دن سے پھنسے 175 پاکستانی واپس لائے گی ،کوالالمپور کی پرواز جاتے ہوئے ملائیشین اور سنگاپوری سفارتی عملہ اور شہریوں کو لے جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 11 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ فرانس جائے گا جو پاکستان سے فرانسیسی شہریوں اور رہائشی افراد کو لے کے جائے گا، 12 اپریل کو ایک ریلیف پرواز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو جاپانی شہریوں اور ضروری سامان لے کر روانہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق 13 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ تھائی لینڈ میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو بنکاک سے اسلام آباد لائے گا۔

ترجمان پی آئی اے مطابق ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے خواہشمند ہوں اور ابھی تک متعلقہ سفارت خانوں نے رابطہ نا کیا ہو وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریں۔

خیال رہے کہ گذشتتہ روز (8 اپریل) قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا تھا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پی کے 9814 عراق میں پھنسے 136 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچا  جہاں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اور سکریننگ کی، 135 مسافروں اور 11 کریو (عملہ) ممبر کو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا جبکہ بلال نامی مسافر جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پر پمز منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب امریکہ نے پاکستان میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے اسلام آباد سے واشنگٹن تک دو چارٹرڈ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم امریکی اپنے وطن واپس جانے کے لییے اسلام آباد پہنچیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے لئے پہلی چارٹرڈ پرواز 10 اپریل کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اور دوسری 12 اپریل کو روانہ ہوگی، امریکہ جانے کا ارادہ رکھنے والے مسافروں کو چیک ان شروع ہونے سے 3 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کو کہا گیا ہے جہاں ہیلتھ سکریننگ، سفارتخانے کے عملے کے ساتھ کاغذی کارروائی پر دستخط اور امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں:

”ہمیں بھی اپنے ملک پاکستان جانے دیا جائے”

کورونا وائرس: یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی نوکری سے فارغ

‏ٹورنٹو سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مسافر پرواز سے دو گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں گے تو انہیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سکریننگ کے دوران بخار یا فلو جیسی علامت پائے جانے والے مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button