قومی

عراق میں پھنسے پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

 

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کولے کراسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پی کے 9814 عراق میں پھنسے 136 پاکستانیوں کولے کراسلام آباد پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اورسکریننگ کی۔ 135 مسافروں اور11 کریو ممبرکو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا جب کہ بلال نامی مسافرکوجسم کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پرپمزمنتقل کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں اور پی آئی اے کریو کے خون کے نمونے ہوٹل میں لیے جائیں گے۔ کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

عراق کے مختلف شہروں سے 136 پاکستانی بغداد میں جمع ہوئے جن کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا گیا۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔دوسری ترجیح وہ پاکستانی ہیں جنکے ویزہ ایکسپائر ہو چکے ہیں۔ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم طلبہ کوواپس لانا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button