خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثر مزید دو افراد جاں بحق

 

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 2 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ ضلع کرم میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے، لوئیر کرم کے علاقے ششو سے تعلق رکھنے والی خاتون پشاور کے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے میڈیا کو بتایا کہ لوئیر کرم کے علاقہ ششو سے تعلق رکھنے والی ستر سالہ خاتون جو کہ شوگر اور بلڈ پریشر سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھی علاج کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کی گئی جہاں خاتون کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے ائسو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا اور کورنا ٹیسٹ لیا گیا تو مثبت آگیا اور گزشتہ روز انتقال کرگئی۔ خاتون کی میت ضلع کرم میں آبائی علاقے ششو پہچانے کے بعد حکومتی احکامات کے مطابق سپردخاک کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر لوئیر کرم زاہد یونس ہیلتھ افیسر عنائیت الرحمان اور دیگر متعلقہ حکام سمیت انہوں نے ششو کے علاقے کا دورہ کیا اور ستر مکانات پر مشتمل علاقے کو قورانطینہ قرار دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خاتون کے قریبی اہل خانہ اور رشتہ داروں کے کارونا ٹیسٹ لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں اور ضلع بھر میں کورنا وائرس کے حوالے سے انتظامات میں مذید سختی لائی جارہی ہے تاکہ اس وائرس سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔

دوسری جانب شانگلہ میں بھی کورونا سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔ بشام کے علاقے "میرہ” سے تعلق رکھنے والے مریض کا ٹیسٹ رزلٹ کل ہی مثبت آیا تھا۔ اے سی بشام خرم رحمان جدون کے مطابق میرہ سے  تعلق رکھنے والا مریض کا اج صبح انتقال ہوگیا۔ شانگلہ میں مجموعی طور پر 52 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں پانچ کیسز مثبت آئے ہیں جبکہ چالیس کا رزلٹ منفی ایا ہے جبکہ سات مشکوک کیسز کا رزلٹ ابھی آنا باقی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button