خیبر پختونخوا

اچھی خبر، مردان کے مزید 13 متاثرین گھروں کو منتقل

مردان میں کورونا سے متاثرہ 2 افراد کو صحتیاب ہونے جبکہ 11 مشتبہ کو تنہائی میں 15 دن گزارنے کے بعد گھروں کو منتقل کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین نے کہا کہ قرنطینہ سنٹر میں موجود ائسولیشن میں موجود مریضوں میں سے11 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ آج موصول  ہوئی جوکہ منفی تھی اور 2 افراد جوکہ قرنطینہ میں تھے ان متاثرہ افراد نے معینہ مدت مکمل کرلی  اور آج  مکمل طبی معائنہ کے بعد ان متاثرہ افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھر روانہ کر دیا اور انکو مستقبل میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جبکہ فیس ماسک،  سنیٹائزرز و دستانے بھی فراہم کئے گئے۔

صحتباب افراد نے ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت و سنیٹیشن سٹاف کی دن رات کی خدمات و سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھے اور انتظامیہ و دیگر محکموں کے ساتھ تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ احتیاط میں ہی عافیت ہے۔ ہمیں کرونا وائرس سے گبھرانا نہیں بلکہ اسکے خلاف لڑنا ہے۔

خیال رہے کہ مردان سے گزشتہ روز بھی کورونا سے متاثرہ اور مشتبہ 13 افراد کو کورنٹائن معیاد پوری کرنے کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button