قبائلی اضلاع

بلوچستان عوامی پارٹی کے لیڈرز خیبرپختونخوا حکومت سے ناراض کیوں؟

 

قبائلی ضلع خیبر سے منتخب ایم اپی اے بلاول آفریدی نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے کسی بھی سرگرمی اور اجلاس میں شامل نہیں کیا جا رہا اورقبائلی صوبائی اراکین اسمبلی اپنی مدد اپ کے تحت کورونا کے روک تھام کے لیے کام کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی صوبائی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ بلاول آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت کا اتحادی ہونے کے با وجود وزیر اعلی اور صوبائی وزرا سوتیلی ماں جیسی سلوک کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سرگرمیوں سے بے خبر ہے جبکہ عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے مشکل وقت میں گلے لگانا چاہئے۔ بلاول آفریدی کے مطابق پشاور کے سنگم پر واقع ضلع خیبر میں وینٹلیٹر ہے نہ دیگر آلات اور عام صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گلے شکوے نہیں کرنے چاہئے لیکن وزیر اعلی انہیں نذر انداز کیا۔

بلاول نے کہا کہ وزیر اعلی کے پاس قبائیلیوں کے مستقبل کےلئے کوئی پلان نہیں ہے، قبائلی عوام 72سالوں سے محرومیوں کے شکار ہیں اب انکی محرومیوں کو دور کرنے کا وقت ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button