خیبر پختونخوا

‘4 ماہ تک خیبر پختونخوا کے مستحق خاندانوں کو 3 ہزار ماہانہ دیے جائیں گے’

عالمی وباء کورونا کے پیش نظر وفاق حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے 5 لاکھ 83 ہزار مستحق خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے مستحق خاندانوں کی مالی معاونت سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت صوبے کے 5 لاکھ 83 ہزار مستحق خاندانوں کو مالی امداد دے گی، 4 ماہ تک مستحق خاندانوں کو فی ماہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے، اضلاع کی سطح پر مستحق خاندانوں کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

خط کے مطابق نادرا ویب سائٹ پر درخواست مرتب کرے گی، ہر ڈی سی کو رسائی حاصل ہوگی، تصدیق کے بعد مستحق خاندانوں کا ڈیٹا درخواستوں پر اپ لوڈ کردیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ مستحق خاندان کے صرف ایک فرد سے رابطے میں رہے گی، مستحق خاندانوں سے متعلق ڈیٹا متعلقہ بینکوں کو فراہم کیا جائے گا اور سکولز، کالجز، ٹاون ہالز اور دیگر مقامات پر کیش وصولی کے لیے مراکز قائم کئے جائیں گے۔

وفاق حکومت کے مطابق مراکز کے قیام کے لئے متعلقہ عملے کو دفعہ 144 میں رعایت دی جائے گی جبکہ مراکز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، کیش وصولی کے موقع پر سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائے جائیں اور پشاور کے مراکز پر بیٹھنے کی جگہ، پینے کے پانی، ہاتھ دھونے اور دیگر اقدامات بھی کئے جائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button