قبائلی اضلاع

کورونا وائرس روک تھام: سرجیکل ماسک سمیت باقی سامان لنڈی کوتل ہسپتال کے حوالے

 

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سامان حوالے کردیا جن میں 30 تھرمل سکینرگنز، 80 ہزار سرجیکل ماسک، 50 کورآل، سینی ٹائزرز، 50 سیفٹی کٹس اور 6 ہزار گلوز شامل ہیں۔

دوسری جانب ضلع خیبر لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں کوروناوائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام مساجد کے علماء کرام اور پیش امام کا اہم اجلاس منعقد ہوا اور حکومت کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا اتفاق کیاگیا۔

ضلع خیبر لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے احکامات پر 34 مساجد کے پیش امام اور علماء کرام اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز کے درمیان کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے کی جبکہ دیگر آفیسرز میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام تحصیلدار عصمت اللہ وزیر، پولیس کے ایس ایچ او امجد شلمانی ایڈیشنل ایس ایچ او ابراہیم شینواری سرحد رول سپورٹ پروگرام کے عاصم علی اختر منیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے کہا کہ علماء کرام اور صوفیاء کرام نے ہمیشہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون کیاہے جن کی خدمات کو پوری ملک اور قوم کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں علماء کرام کا کردار انتہائی کلیدہ ہے انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے علماء کرام اس مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ جمعہ کے موقع پر تمام مساجد میں پانچ سے زیادہ افراد نماز ادا نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی طرف سے احکامات ملی ہیں کہ مساجد کو بند نہیں کیا جائیگا صرف نماز جمعہ اور دیگر نماز کے موقع پر پانچ سے زیادہ افراد مسجد نہیں جائیں گے۔

مزکورہ اقدام ملک میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں تاکہ مساجد میں کورونا وائرس ایک دوسرے منتقل نہ ہوسکے اور کورونا وائرس کا روک تھام بروقت ممکن ہوسکے۔ تمام مساجد کے علماء کرام مولانا شعیب قادری، مولانا تحسین اللہ، مولانا شیر حیدر شینواری، مولانا تجلی شاہ آفریدی اور لنڈی کوتل خیبر شلمان کے علماء کرام نے متفقہ طور پر حکومت کی طرف سے موجودہ صورتحال پر نماز جمعہ کے موقع پر پانچ افراد سے زیادہ افراد جمع نہ کرنے پر اتفاق کیا اور عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں تمام عوام جمعہ کا نماز اپنے گھروں میں ادا کریں اور کورونا کے روک تھام کے لئے اپنے گھروں تک محدود ہو جائے اور بازار میں غیر ضروری گھومنے پھرنے سے پرہیز کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button