قومی

کیا آپ حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں؟

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک نامور چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ایک معروف ٹی وی چینل نے سال 2020 کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی آفر دی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اس پر صارفین سے ان کی رائے بھی پوچھی

‘کیا آپ مجھے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں؟‘

حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں نہ تو رمضان ٹرانسمیشن کا نام بتایا اور نہ ہی اس چینل کا کوئی ذکر کیا جس کی جانب سے انہیں یہ آفر ملی۔

بعدازاں حریم شاہ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس پر انہوں نے وینا ملک کا کچھ عرصہ پہلے مشہور ہونے والا جملہ لکھا کہ ’اس رمضان سب کریں گے توبہٰ استغفار، میرے ساتھ‘۔

واضح رہے کہ حریم شاہ، جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button