خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ ایک اور شخص جان کی بازی ہارگیا
مانسہرہ میں کورونا کا مریض کنگ عبداللہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ یو سی درہ شنائیہ سے تعلق رکھنے والا خواج محمد جو کہ مانسہرہ محلہ اورنگ آباد میں رہائش پذیر تھے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں انتقال کرگئے۔
انکی ٹریول ہسٹری کے مطابق وہ کراچی سے لاہور رائیونڈ اور وہاں سے جماعت کیساتھ نوشہرہ آئے تھے جہاں طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو گھر بھیج دیاگیا۔ دوروز قبل کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ لایا گیا اور گزشتہ روز انکو ہسپتال میں داخل کرلیاگیا آج صبح ہسپتال میں وہ انتقال کرگئے۔
انکے قریبی عزیز انکے پاس گھر میں تھے۔ انکے ایک عزیز کا مطالبہ ہے کہ محلہ کو فوری سیل کیا جائے جو انکے پاس تھے انکا بھی ٹیسٹ کیا جائے اور میت کو حفاظتی اقدامات کیساتھ ہمیں دیاجائے تاکہ جنازہ کرکے انکو دفن کیا جائے۔
دوسری جانب باجوڑ کے تحصیل اتمان خیل بانڈگئی کے رہائشی ظاہرشاہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متعلقہ گاوں کو سیل کردیا گیا۔ طبی عملےکاکہنا ہےکہ چندروز قبل رائیونڈ سے آئے ہوئے شخص کا کوروناوائرس کاٹیسٹ مثبت آیا ہے، وائرس کومزیدپھیلاوسے روکنےکیلئےباجوڑپولیس نےگاوں سیل کردیاہے۔
ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل میں بھی ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ڈی سی خیبر محموداسلم وزیر کے مطابق رحمت اللہ کی پشاور پولیس ہسپتال لیبارٹری میں کیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ڈی سی کے مطابق ضلع بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی جس میں ایک صحت یاب ہوچکا ہے۔