خیبر پختونخوا

بنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 70 سالہ مریض دم توڑ گیا

 

بنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بنوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کردیا ہے۔

بنوں کے مندیو علاقے سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ سید نواز تبلیغ کے سلسلے میں بلوچستان کے شہر کوئٹہ گیا تھا اور 10 دن پہلے ٹرین کے ذریعے پشاور کے راستے اپنے علاقے کو پہنچا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے سید نواز کے علاقے مندیو اور اس سے متل علاقوں کو انتظامیہ کی جانب سے سیل کردیا گیا ہے اور وہاں جراثیم کش سپرے کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی سکریننگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 اور افراد کو بھی کورونا وائرس کے شک میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

دوسری جانب بنوں کے علاقے سوکڑی حسن خیل میں بھی کورونا وائرس کا مثبت کیس سامنے آنے کے بعد پولیس نے متاثرہ فرد کے گاؤں حیات رحمن کلی کو اپنے قبضے میں لے لیاہے اور وہاں آنے جانے پرپابندی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی علاقے میں موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنربنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیرخان نیازی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لیے بنوں شہر اور متصل علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورز کے علاقہ خوراک کی دکانوں کو بھی سہ پہر 5 بجے کے بعد مکمل طور پر بند کیا جائے گا اور شہر میں آمدورفت کو بھی محدود کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button