قومی
وزیرتعلیم سندھ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ سعید غنی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ سعیدغنی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی ذمہ دارایاں بہتر طور پر انجام دے سکیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ ‘میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ 10 روز میں میرے لیے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی’۔
خیال رہے کہ 23 مار چ کو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اس کے بعد سے وہ گھر پر ہی آئسولیشن پر تھے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہیں اور ان کی ٹیم میں سعید غنی بھی بہت زیادہ فعال رہے ہیں اور تقریباً ہر اجلاس میں موجود رہے ہیں۔