سابقہ ایم این اے محمد نذیر پر قاتلانہ حملہ
شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سابقہ ایم این اے پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم وہ بال بال بچ گئے۔ گھریلو ذرائع کے مطابق سابقہ ایم این اے محمد نذیر بال بال بچ گیا لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق محمد نذیر اپنی بیمار بیٹی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس چک اپ کیلئے گیا تھا، واپسی پر پہلے سے تاک میں بیھٹے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کھول دی۔ ملزمان رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
میرعلی پولیس گاڑی پربم دھماکہ، دو اہلکار زخمی
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے میر علی سب ڈویژن کے بازار میں پولیس کے موٹر کار پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ پیر کی صبح اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی میرعلی سب ڈویژن میں مین چوک سے گزر رہی تھی۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار رخم نوازا اور فضل نور زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ زخمی رخم نواز میرعلی تھانہ کا محرر ہے۔
دھماکے کے بعد پاک فوج اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔