مریض اٹلی میں، کورونا میڈیکل ٹیم ریگی للمہ پہنچ گئی
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے، 13 افراد اب تک جاں بحق جبکہ 1520 سے زائد متاثر ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے حکومت سنجیدہ ہے نہ عوام۔
آج پشاور میں ایک قابل مذمت واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریگی لمہ پشاور سے کورونا کے ایک مشتبہ مریض کی اطلاع ملی جس پر میڈیکل فوری طور پر وہاں روانہ کر دی گئی لیکن مشتبہ شخص کے گھر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہاں پر کرونا وائرس میں مبتلا کوئی مریض نہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ ریگی محلہ ڈیگے کے رہائشی اسد کے گھر کرونا تشخیص والی ٹیم پہنچی جسے اسد کے بھائی عبداللہ میں کرونا وائرس کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی تاہم وہاں جا کر پتہ چلا کہ عبداللہ تو وطن واپس آیا ہی نہیں وہ تو اب بھی اٹلی میں موجود ہے۔
دوسری جانب حال ہی میں اسد کا چچا زاد بھائی عین اللہ کو، جو جرمنی سے آیا تھا، واپس لوٹے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے جس پر کرونا تشخیص کی ٹیم واپس چلی گئی۔
عوام سے یہ گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ ایک تو ملک وسائل کی کمی کا شکار ہے تو دوسری جانب اس طرح کی حرکات کورونا کیخلاف جنگ میں رکاوٹ بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔