خیبر پختونخوا

‘میری معذور بیٹی سے زیادتی کرنے والے کو کڑی سزا دی جائے’

نوشہرہ کے علاقے زڑہ میانہ مصری بانڈہ میں بارہ سالہ ذہنی معذور  اور گونگی بہری بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی درندگی کرنے والے شیطان صفت ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

نوشہرہ تھانہ مصری بانڈہ کے مطابق زڑہ میانہ میں 23 مارچ کو ملزم نے والدین کی عدم موجودگی میں گھر میں گھس کر بارہ سالہ معذور بچی صبا گل کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی

نوشہرہ پولیس نے جنسی درندگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم شاہ عاصم کو سخت سیکورٹی میں ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

اس موقع پر متاثرہ بچی کے والد کا کہن تھا کہ ملزم بااثر خاندان سے ہے، پولیس میں بھی اثرورسوخ ہے، مجھ غریب سے انصاف کیاجائے، بارہ سالہ ذہنی معزور گونگی بہری بچی کے ساتھ ظلم و بربریت کی گئی، ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button