قومی

کورونا رکا نہیں، ملک بھر میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

 

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری تعطیلات کو 31 مئی تک توسیع دیدی۔

وفاقی وزارت تعلیمو پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بین الصوبائی وزیر تعلیم کی سفارش پر قومی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کے طول و عرض میں قائم نجی و سرکاری سکول، کالجز اور جامعات 31 مئی تک بند رہیں گی جبکہ یہ چھٹیاں موسم گرما کی تعطیلات سمجھی جائیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے بارہ سو سے زائد ہو گئی ہے، خیبر پختونخوا میں 190 سے زائد تصدیق شدہ کیسز ہیں جبکہ اب تک ملک بھر میں 9 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہاتھ  دھو چکے ہیں جن میں سے تین کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button