لاہور میں کورونا کا ایک اور مریض جاں بحق، تعداد 9 ہو گئی
نجاب میں کورونا کا ایک مریض جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9 جبکہ مزید 121 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1198 ہو گئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس سے لاہور میں ایک اور ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس سے قبل ایک شخص لاہور اور ایک خاتون راولپنڈی میں جاں بحق ہوچکی ہے۔
بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے آٹھویں ہلاکت ہوئی تھی جہاں راولپنڈی میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں، خاتون بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھیں اور 21 مارچ سے زیر علاج تھیں۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے۔
پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 28 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد اور 6 کا خیبر پختونخوا سے ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں اب تک 21 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 4 لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔