خیبر پختونخوا
صوبائی حکومت نے کرونا کے حوالے سے نئی معلومات جاری کردی
صوبےمیں مجموعی طور پر 694 مشتبہ کیسزسامنے آئے ہیں جن میں 159 کے تجزئے منفی آئے ہیں جبکہ 317 کےنتائج ابھی آنا باقی ہیں
خیبرپختونخوا میں اب تک کرونا کے121کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 3 افراد جاںبحق جبکہ دو صحت یاب ہوکراپنے گھروں کو جا چکےہیں.
صوبائی مشیراطلاعات اجمل وزیر کےمطابق صوبےمیں مجموعی طور پر 694 مشتبہ کیسزسامنے آئے ہیں جن میں 159 کے تجزئے منفی آئے ہیں جبکہ 317 کےنتائج ابھی آنا باقی ہیں.
مشیر کے مطابق صوبے میں مشتبہ افراد کے لئے 176 قرنطینہ مراکزقائم کئے جاچکےہیں جن میں 4400 افراد کی گنجائش ہے.
انہوں نے کہا کہ مختلف مراکز میں اب تک 422 افراد کو کورنٹآئن کیاگیا ہے اور ان کی دیکھ بال پرتعینات 515 طبی عملہ بھی کورنٹائن ہے.
کرونا کے لئے قائم کیے گئے ہیلپ لائن پر مجموعی طور پر 314 کالزآئی ہیں جن میں 206 کرونا کے بارے میں تھی اور اسی ہیلپ لائن کےذریعے30 مشتبہ افراد میں سے 4 میں کرونا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے.